حیدرآباد 16جنوری(یواین آئی)سنکرانتی تہوار کے سبب تلنگانہ آر ٹی سی کی آمدنی میں غیرمعمولی اضافہ درج کیاگیا ہے ۔سنکرانتی تہوار اپنوں میں منانے کیلئے ہر سال تلنگانہ سے بڑی تعداد میں لوگ آندھراپردیش جاتے ہیں۔ اس مہینے کی 13 تاریخ کو 52 لاکھ 78 ہزار مسافرین نے آر ٹی سی بسوں میں سفر کیا اور کارپوریشن کو ایک دن میں 12 کروڑ کی ریکارڈ آمدنی ہوئی۔ آر ٹی سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سنکرانتی تہوار کے موقع پر مہالکشمی اسکیم کے حصہ کے طور پر خواتین کی ایک بڑی تعداد نے مفت سفرسے استفادہ کیا۔