حیدرآباد 13جنوری(یواین آئی) سنکرانتی تہوار کے موقع پر حیدرآباد سے پڑوسی آندھراپردیش کے آبائی مقامات کیلئے جانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ بس اسٹانڈز و ریلوے اسٹیشنوں پر اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے مسافروں سے ہجوم دیکھا جارہا ہے ۔ حیدرآباد وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے ۔چوٹ اُپل، پتنگی ٹول پلازہ پر زائد گاڑیوں کی وجہ سے یہ گاڑیاں آہستہ آہستہ چل رہی ہیں۔