سنگاریڈی: آر ٹی سی ہڑتال کے حق میں سی پی ایم کا احتجاج

   

سنگاریڈی 22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ریاست بھر میں آر ٹی سی ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے جاری ہڑتال کے سلسلے میں سنگاریڈی ڈپو پر سی پی ایم کی قیادت میں ملازمین کے حق میں حمایت کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر سی پی ایم کے ضلع سیکریٹری گوللاپلی جیاراجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین کے جائز مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے اور حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرے ۔ ضلع رکن مانک، ضلع کمیٹی کے رکن کرشنا، اور دیگر قائدین رمیش گوڑ، ستیش، راجیش، لکشمن سمیت کئی افراد نے شرکت کی اور ملازمین کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ سنگاریڈی میں سی آئی ٹی یو کے ضلع سیکریٹری جی سائیلو اور اسسٹنٹ سیکریٹری ایم یادگیری نے ملازمین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جانا چاہیے اور حکومت کو اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ نہایت ضروری ہے اور سی آئی ٹی یو ہمیشہ مزدوروں کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ آر ٹی سی ملازمین کے مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جلد از جلد مثبت فیصلہ کرے۔