حیدرآباد 21 جولائی ( سیاست نیوز ) : سنگاریڈی ضلع کے کلہیر منڈل کے باچوپلی میں منگل کی اولین ساعتوں میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں چار افراد بشمول ایک چار سالہ بچے کی موت ہوگئی اور دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ اسکارپیو گاڑی بے قابو ہوگئی اور روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور پلٹ کر سڑک پر جاگری ۔ جس کے نتیجہ میں چار افراد کی موت ہوگئی اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق یہ خاندان ناندیڑ سے حیدرآباد ایرپورٹ جارہا تھا ۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد بیٹی اور داماد کو لینے کے لیے جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ زخمیوں کو نارائن کھیڑ کے سرکاری دواخانہ میں منتقل کیا گیا ۔ کلہیر پولیس نے مقام پر پہنچ کر ایک مقدمہ درج کرلیا اور حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے ۔۔ ش k/b i/