سنگاریڈی میں آج چنتا پربھاکر رکن اسمبلی کی دعوت افطار و طعام

   

سنگاریڈی /3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی و صدر بی آر ایس پارٹی ضلع سنگاریڈی نے آج 4 اپریل بروز جمعرات کی شام بمقام نیشنل مارٹ سے متصل گراونڈ روبرو کنگس پیالس فنکشن ہال نزد آئی ٹی آئی سنگاریڈی میں مسلم بھائیوں کے اعزاز میں دعوت افطار و طعام عام کا اہتمام کیا ہے جس میں ٹی ہریش راؤ سابق وزیر اور وینکٹ رام ریڈی امیدوار بی آر ایس پارٹی حلقہ پارلیمنٹ میدک و دیگر شرکت کرینگے۔ چنتا پربھاکر نے سنگاریڈی کے مسلم بھائیوں سے آج دعوت افطار و طعام میں شرکت کی خواہش کی ہے۔
بچکنڈہ میں آج دعوت افطار
بچکنڈہ /3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ منور کاپو سنگم میں حلقہ اسمبلی جولا کے مسلمانوں کیلئے 4 اپریل جمعرات کو دعوت افطار اور طعام کا نظم کیا گیا ہے ۔ سارے عوام کو شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ اس میں بی آر ایس امیدوار حلقہ ظہیرآباد کے انیل اور دیگر عوامی نمائندے شرکت کریں گے ۔
میدک میں بی آر ایس کی دعوت افطار کا انعقاد
میدک /3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاون بی آر ایس پارٹی کی جانب سے ٹاون کے نیو بھارت فنکشن ہال گولڈ بازار پر روزہ داروں کے اعزاز میں دعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا ۔ اس افطار پارٹی کی صدارت صدر بی آر ایس سابق رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی نے کی ۔ جس میں امیدوار میدک لوک سبھا بی آر ایس پارٹی ایم ایل سی پی وینکٹ رام ریڈی ، ایم ایل سی ایس سبھاش ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ پدما دیویندر ریڈی نے اس موقع پر بعض پارٹی قائدین اور روزہ داروں سے اپنی پارٹی کے امیدوار پی وینکٹ رام ریڈی کا تعارف کروایا ۔ اس تقریب میں سابق رکن اسمبلی میدک مسٹر پی ششی دھر ریڈی چیرمین بلدیہ مسٹر ٹی چندراپال ، وائس چیرمین اے ملکارجن گوڑ تروپتی ریڈی کونسلرس بلدیہ مسرز ایم انجینیلو کرشنا آر کے سرینواس کرشنا ریڈی صدر میدک ٹاون بی آر ایس ایم گنگادھر ایم دیویندر ریڈی خواجہ سہیل محی الدین ، امجد عارف ، سید عمر محی الدین ، محمد فاضل ، زبیر مہتاب ، محمد عامر ، محمد فاروق ، سید صادق ہوں گے ۔ اشوک ، غوث قریشی ، میر اصغر علی ، محمد عارف حسین کے علاوہ روزہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔