جگاریڈی کا دورہ، شہر کے پانچ مقامات پر جنکشنس قائم کرنے عہدیداروں کو ہدایت
سنگاریڈی۔ 12؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ سنگاریڈی شہر میں بائی پاس روڈ کی توسیعی کے کام تیزی سے جاری ہے۔ تقریباً 13 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری اس منصوبے کے تحت پانچ مقامات پر جنکشنز قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جگّا ریڈی ورکنگ پریسیڈنٹ ٹی پی سی سی نے سنگا ریڈی میں HMDA عہدے داروں کے ساتھ مل کر آئی بی جنکشن اور آر ڈی او کیمپ آفس سرکل جنکشن کا دورہ کیا اور وہاں مجوزہ کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت دی کہ جنکشنز کو خوبصورت اور دلکش انداز میں تیار کیا جائے تاکہ عوام کو خوشگوار ماحول فراہم ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ آئی بی گیسٹ ہاؤس سے لے کر بساویشور چوک تک پانچ اہم مقامات پر جنکشنز قائم کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی کنسلٹنسی نمائندوں کو بھی ہدایت دی گئی کہ ڈیزائن ایسا ہو جو عوام کے لیے پرکشش اور آرام دہ محسوس ہو۔جگّا ریڈی نے عہدے داروں کو تاکید کی کہ جنکشنز کی تعمیر کے دوران ٹریفک میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو اور کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔اس موقع پر میونسپل وائس چیئرمین شفیع حفیظ، کونا سنتوش، کرن گوڑ، ایچ ایم ڈی اے انجینئر وینکٹ اور دیگر موجود تھے۔