سنگاریڈی کی خواتین کے وفد کی قونصل ایران سے ملاقات، عطیات کی حوالگی

   

سنگاریڈی 16 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی کے محلہ اوپر بازار کی خواتین نے امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر جنگ مسلط کرنے کی مذمت کرتے ہوئے جنگ سے متاثراہ ایرانی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے عطیات وصول کئے اور ان خواتین کا وفد آج حیدرآباد میں دفتر قونصل جنرل ایران پہنچا اور جناب اکبری قونصل ایران سے ملاقات کرتے ہوے 90 ہزار 961 روپیہ کا نقد عطیہ قونصل ایران میں جمع کیا۔ جناب اکبری قونصل ایران نے خواتین کے احسن جذبہ کی ستائش کرتے ہوے اظہار تشکر کیا اور ایران اور ایرانی عوامی کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعاء کی خواہش کی۔ اس موقع پر شبیر احمد ہاشمی بھی موجود تھے۔