سنگا ریڈی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر روہنی سےٹی این جی اوز ضلع قائدین کی ملاقات

   

سنگاریڈی ۔4 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگا ریڈی میں محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شریمتی روہنی سے ٹی این جی اوز ضلع صدر محمد جاوید علی اور ضلع سکریٹری ویلپور روی کی قیادت میں وفد نے سنگا ریڈی ضلع آفس میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اس موقع پر وفد نے ضلع کے محکمہ تعلیم کے ملازمین اور اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل سے آفیسر کو آگاہ کیا۔ قائدین نے کہا کہ ضلع کے تعلیمی نظام کی ترقی اور بہتری کیلئے ملازمین کا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا اور باہمی اشتراک کے ذریعے محکمہ تعلیم کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔انہوں نے ملازمین کی فلاح و بہبود، انتظامی سہولتوں کی فراہمی اور زیر التوا مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔بعد میں شریمتی روہنی کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی۔ اس موقع پر روہنی نے کہا کہ وہ ضلع میں تعلیمی شعبے کی ترقی اور معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گی۔اس پروگرام میں ٹی این جی اوز کے اسوسی ایٹ صدر کاسنی سری کانت، وینکٹ ریڈی، خزانچی سرینواس اور دیگر ملازمین بھی شریک تھے۔