سنگا ریڈی کلکٹر کا انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا معائنہ

   

سنگاریڈی 29 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )انٹرمیڈیٹ پہلے سال کے امتحان میں 95.78 فیصد طلبہ نے شرکت کی۔ضلع کلکٹر وی کرانتی نے کہا کہ امتحانی مراکز میں کام کرنے والے عملہ کو چاہیے کہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں۔ عہدے داروں کو چاہیے کہ تمام انتظامات پر خصوصی توجہ دیں۔ ضلع کلکٹر نے سنگاریڈی گورنمنٹ جونیئر کالج (گرلز) شری تیجا پرائیویٹ کالج کا معائنہ کیا ۔انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے طور پر انٹرمیڈیٹ امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں۔ امتحانی مراکز میں طلبہ کے امتحان کے دوران مشاہدہ کیا اس موقع پر ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ضلع میں 18780 طلبہ میں سے 17988 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے اور 792 طلبہ غیر حاضر رہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحان میں 95.78 فیصد طلباء نے شرکت کی۔ امتحانی مراکز کے قریب دفعہ 144 نافذ کیا اور امتحانی مراکز میں طلباء کیلئے ہیلتھ کیمپس کا اہتمام کیا گیا ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ امتحانی مراکز میں فرائض انجام دینے والے عملہ کے ساتھ تال میل کے ساتھ کام کریں تاکہ امتحانات کے آسانی سے انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس موقع پر کلکٹر کے ہمراہ انٹرمیڈیٹ آفیسر گووند رام، تحصیلدار دیوداس گورنمنٹ جونیئر کالج کی پرنسپل سنیتا بھی موجود تھیں۔