سنی دیول نے فلم چپ سے باکس آفس پر دھوم مچادی

   


ممبئی۔ سنی دیول جوکہ بالی ووڈ کے میچو مین ہیں انہوں نے پھر ایک مرتبہ فلم چپ سے باکس آفس کے کئی خدشوں کو چپ کردیا ہے۔ سنی دیول، دولکر سلمان اور پوجا بھٹ کی فلم چپ: ریوینج آف دی آرٹسٹ کو شائقین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔ سائیکو پیتھ سیریل کلنگ پر مبنی اس فلم میں سنی دیول کو ایک بار پھر بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے مداح کافی پرجوش ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فلم میں دولکر سلمان کی اداکاری کو بھی کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سنی دیول کی فلم نے پہلے دن 2.60 سے 3.20 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ تجارتی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس فلم کو نیشنل سنیما ڈے کا اچھا فائدہ ہوا ہے، کیونکہ براہمسترا کے بعد سب سے زیادہ لوگوں نے چپ کے ٹکٹ خریدے ہیں۔ فلم کو 1 ہزار اسکرینز پر ریلیز کیا گیا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ سنی دیول اور دولکر سلمان کی اس فلم کو تقریباً 1000 اسکرینز پر ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم نے افتتاحی دن یعنی جمعہ کو 4 لاکھ ٹکٹ بک کیے تھے۔ ساتھ ہی اس فلم نے 1.25 لاکھ ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ کی ہے۔ فلم کی کمائی کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ سنی دیول کی یہ فلم 4 سے 5 دنوں میں 10 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لے گی۔جہاں تک فلم چپ کی کہانی کا تعلق ہے ،فلم کی کہانی ممبئی پولیس کے فلم ناقدین کے قاتلوں کو ڈھونڈنے سے شروع ہوتی ہے۔ دونوں قتل اس سیریل کلر نے کیے ہیں جو ان نقادوں سے نفرت کرتا ہے جو ایجنڈے کو سمجھے بغیر فلموں کا جائزہ لیتے ہیں۔ اس فلم میں سسپنس کے ساتھ ساتھ بڑے ٹوئسٹ اور ٹرن بھی ہیں۔