سوریہ پیٹ میں رام نومی تقاریب سے واپسی کے دوران حادثہ ، 7 ہلاک

,

   

حیدرآباد۔ 14 اپریل (پی ٹی آئی) ضلع سوریہ پیٹ کے کوداڑ ٹاؤن کے قریب پیش آئے ایک خوفناک حادثہ میں بشمول 4 خواتین 7 افراد ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا ہے کہ یہ افراد رام نوامی تہوار میں شرکت کے بعد ایک آٹو رکشا کے ذریعہ واپس ہورہے تھے کہ جو (آٹو) لاری سے ٹکرا گیا۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ آر وینکٹیشورلو نے کہا کہ 5 افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ 4 کے منجملہ دو زخمی دواخانہ میں دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔ ان افراد کا تعلق کوداڑ سے تھا۔ وہ سوریہ پیٹ کے موضع تمارا میں واقع لارڈ رام مندر میں رام نوامی تقاریب میں حصہ لینے کے بعد واپس ہورہے تھے۔