سومیت ناگل کو ارجنٹینا اوپن میں شکست

   


بوئنس آئرس ۔ ہندوستان کے سمیت ناگل کو اے ٹی پی ارجنٹینا اوپن ٹینس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے اسپین کے راموس وینولاس کے خلاف مینس سنگلز کوارٹر فائنل میں سحت جدوجہد کی تھی تاہم کامیاب نہیں ہوسکے ۔ دو گھنٹے 25 منٹ چلے اس مقابلے میں ناگل کو راموس کے خلاف 6-4, 6-5, 5-7 سے شکست ہوگئی ۔ انہوں نے عالمی نمبر 22 چلی کے کرسٹیان گارن کے خلاف تیسرے راونڈ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اے ٹی پی ٹور سطح کے مینس کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی ۔ سومیت ناگل گذشتہ سال امریکی اوپن کے دوسرے راونڈ میں پہونچے تھے ۔ انہوں نے اے ٹی پی 250 ٹورنمنٹ میں کوالیفائر کی حیثیت سے شروعات کی تھی تاہم مین ڈرا میں جگہ پانے میں کامیاب رہے تھے ۔