سونا 39ہزار کے قریب پہنچ گیا

   

نئی دہلی،22اگست(سیاست ڈاٹ کام)عالمی سطح پر دونوں قیمتی دھات میں گراوٹ رہی اور اسی دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے پر بنے دباؤ کی وجہ سے دہلی صرافہ بازار میں سونا جمعرات کو 150روپے مہنگاہوکر 38ہزار 970روپے فی دس گرام کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
چاندی گھی 60روپے مہنگی ہوکر 45ہزار 100روپے فی کلوگرام کے دام فروخت ہوئی۔مقامی بازار کے برعکس غیر ملکوں میں سونے -چاندی پر دباؤ رہا۔لندن اور نیویورک سے ملی اطلاع کے مطابق،سونا حاضر 0.24فیصد گرکر 1498.45ڈالر فی اونس پر رہا۔