سونیا اور راہول کی قیادت پر تلنگانہ پردیش کانگریس کا اظہار اعتماد

   

حیدرآباد 13 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی قیادت پر اظہار اعتماد کیا گیا اور کہا گیا کہ اگر گاندھی خاندان کمزور ہوتا تو وزیراعظم مودی کو اسے نشانہ بنانے کی کیا ضرورت ہوتی۔ کانگریس قائدین نے گاندھی بھون میں منعقد ہوئی اپنی میٹنگ میں پارٹی کے اندر اختلافات سے گریز کرنے اور ڈسپلن کی پابندی کا عہد کیا ہے۔