سونے کی قیمت فی گرام40ہزار روپئے تک پہنچ گئی

,

   

حیدرآباد۔ پچھلے سال ریکارڈ اونچائی پر پہنچنے کے بعد اس سال سونے کی قیمت میں مسلسل گرواٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس سال فی تولہ 22کیرٹ سونے کی قیمت میں 11,000تک کی گرواٹ ائی ہے۔

گڈ ریٹرنس نامی ویب سائیڈ کے بموجب پچھلے سال سونے کی قیمت فی تولہ 54,750تک پہنچ گئی تھی۔ ہفتہ کے روز دہلی میں سونے کی موجودہ قیمت فی تولہ 43,590ہے۔

جبکہ پچھلے سات ماہ کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 11,160تک کی گرواٹ ائی ہے۔


چاندی میں گرواٹ
یہ نہ صرف سونے میں بلکہ مارکٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی گرواٹ ائی ہے۔مذکورہ قیمتوں میں فی کے جی یکم فبروری سے 73,300سے گھٹ کر 6مارچ تک 65,700ہوگئی ہے۔

صنعتوں میں استعمال کی وجہہ سے مانگ میں کمی کی وجہہ سے چاندی کی قیمتوں میں گرواٹ ائی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں ائے گرواٹ کے بعد بینکوں اور دیگر معاشی اداروں جس کے پاس سونے رہن رکھا گیاہے اپنے گاہکوں کو طلب کرکے یا تو مزید سونا رکھانے یا پھر حاصل کردہ قرض کا ایک حصہ جمع کرانے کی مانگ کررہے ہیں جو سونے کے عوض میں لایاگیاہے


سونے کی قیمت میں گرواٹ کی وجہہ
مذکورہ حکومت نے بجٹ2021-22میں سونے پر کسٹم ڈیوٹی میں کٹوتی ک ااعلان کیاہے جس کی وجہہ سے سونے کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے۔

ٹھیک اسی طرح امریکہ ڈالڈر باونڈس میں ٹرسٹ اور بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کا بھی اثر سونے کی قیمتوں پر پڑا ہے۔

کرونا وائرس کی وجہہ سے عالمی معاشی نظام پر شدید جھٹکا لگاہے۔

تاہم دنیا بھر میں اسٹاک مارکٹس کی شروعات بھی سونے کی قیمتوں میں گرواٹ کی ایک وجہہ بنا ہے۔ مگرمارکٹ ذرائع کے بموجب خریدار ”مزید انتظارکرو“ کی پالیسی پر نظر ٹکائے ہوئے ہیں