سو کروڑ کے منی لانڈرنگ معاملے میں پرکاش راج کو کیاگیا طلب

,

   

مذکورہ تحقیقا ت کا تعلق پرناؤ جویلرس کے خلاف ایک مقدمہ سے ہے جو تروچیرپلی نژاد ایک فرم میں پارٹنر ہے۔ اس کمپنی کے برانڈ ایمباسیڈر مذکورہ اداکار ہیں۔


چینائی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اداکارپرکاش راج کومبینہ طور پر 100کروڑ روپئے کے پونزی سے منسلک منی لانڈرنگ کیس او رتیروچیرا پلی کے زیورات گروپ کے خلاف دھوکہ دہی کے معاملے میں اداکارپرکاش راج کومیں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیاہے۔

مذکورہ تحقیقا ت کا تعلق پرناؤ جویلرس کے خلاف ایک مقدمہ سے ہے جو تروچیرپلی نژاد ایک فرم میں پارٹنر ہے۔ اس کمپنی کے برانڈ ایمباسیڈر مذکورہ اداکار ہیں‘ جہاں پر انہوں نے 20نومبر کو چھاپہ مارا اور دعوی کیاتھا کہ ”غیرمحسوب“23.70لاکھ روپئے اور کچھ سونے کے زیورات ضبط کئے ہیں۔

راج(58) اس کمپنی کے برانڈ ایمباسیڈر ہیں۔ ان سے اگلے ہفتہ چینائی میں وفاقی ایجنسی پیش ہونے کو کہاگیاہے۔

مذکورہ اداکار جس نے ہندی او رجنوبی ہند کی فلموں میں مختلف کردار ادا کئے ہیں‘ بی جے پی پر کھل کرتنقید کرتے ہیں۔

ای ڈی کا یہ معاملہ تاملناڈو اکنامکس افینس وینگ کی ایک ایف ائی آر سے نکلا ہے۔

وفاقی ایجنسی کے چہارشنبہ کے روز جاری ایک بیان میں کہاکہ پولیس شکایت کے مطابق پرناؤ جویلرس اور دیگر نے سونے کی سرمایہ کاری اسکیم کی آڑ میں عوام سے 100کروڑ روپئے اکٹھے کیے۔