سٹہ بازی نے نوجوان کی جان لے لی

   

حیدرآباد: انڈین پریمیئر لیگ میاچس میں بٹنگ (سٹہ) نے ایک نوجوان کی جان لے لی ۔ میاچس پر سٹہ لگانے کے بعد ناکامی سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ پنجہ گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 19 سالہ سونی کمار یادو نے کل رات خودکشی کرلی ۔ سونی کمار یادو دوارکا پوری کالونی علاقہ کے ساکن مہاویر یادو کا بیٹا تھا ۔ جاریہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میاچس پر اس نے سٹہ لگایا تھا اور مسلسل ناکامی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔