سٹی کالج کے قریب نعش برآمد

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : چارمینار پولیس نے سٹی کالج کے فٹ پاتھ سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی اور بتایا جاتا ہے کہ پولیس چارمینار نے کیشولو کی حیثیت سے اس کی شناخت کرلی ہے ۔ جس کی عمر تقریبا 39 سال بتائی گئی ہے ۔ 23 مئی کو کیشولو نے اس کی بیوی کو زچگی خانہ ہاسپٹل میں شریک کروایا تھا اس کی بیوی نے گذشتہ روز ایک مردہ لڑکی کو جنم دیا تھا ۔ اس بات سے کیشولو بہت زیادہ پریشان ہوگیا تھا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس نے کسی نامعلوم زہریلی شئے کا استعمال کرلیا ہوگا ۔ پولیس چارمینار مصروف تحقیقات ہے ۔۔