سپریم کورٹ میں دو سال بعد مکمل فیزیکل سماعت کی ہوئی شروعات

,

   

نئی دہلی:سپریم کورٹ میں کل سے مکمل فیزیکل سماعت کی شروعات ہوگئی ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سپریم کورٹ میں مکمل فیزیکل سماعت نہیں ہورہی تھی ۔ دوسال کے بعد پھر سے مکمل فیزیکل سماعت کی شروعات ہونے جارہی ہے اس سے پہلے جسمانی موجودگی کے ساتھ منگل، بدھ اور جمعرات کو مقدمات کی سماعت کی جارہی تھی ۔ پیر اور جمعہ کو ورچوول میڈیم کے ذریعے سماعت کا نظام تھا ۔ چیف جسٹس این وی رمن نے کہا ہے کہ پیر اور جمعہ کو وکلاء کی درخواست پر انہیں ورچوول میڈیم کے ذریعے سماعت کے لیے ویڈیو لنک دستیاب کرایا جائے گا ۔