سچن پائلٹ کو ان کی ’جن سنگھرش پد یاترا‘ کے لئے سی آر پی ایف سکیورٹی ملے گی

,

   

سی آرپی ایف دستے‘ یونیفارم او رسادہ لبا س دونوں میں‘پائلٹ کی پد یاترا کے ساتھ چلیں گے۔
جئے پور۔ راجستھان کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر سچن پائلٹ کی ’جن سنگھر ش پدیاترا‘ جس کی 11مئی کے روز جئے پور سے شروعات ہوئی ہے اور 15تک یہ جاری رہے گی‘ کو سی آر پی ایف سکیورٹی ملے گی۔سی آرپی ایف دستے‘ یونیفارم او رسادہ لبا س دونوں میں‘پائلٹ کی پد یاترا کے ساتھ چلیں گے۔

پائلٹ کی اس مقررہ یاتر ا11مئی سے 15مئی تک کی ساری تفصیلات مرکزی وزرات داخلہ سے ڈی جی پی‘ راجستھان‘ ڈی پی جی‘ آ ر پی ایف کو روانہ کردی گئی ہے۔ایک مکتوب ریاست کے ائی جی‘ سکیورٹی او رپولیس کمشنر جئے پور او راجمیر ایس پی کو بھی بھیج دیاگیاہے۔

ملک بھر میں پائلٹ کو ’وائی‘ زمرہ کی سی آر پی ایف سکیورٹی ہے۔راجستھا ن پولیس کے سربراہ اور تمام متعلقہ اعلی پولیس افسران سے کہاگیاہے کہ وہ پائلٹ کی حفاظت کے سلسلے میں سی آر پی ایف کے ساتھ مکمل تعاون کریں‘ جس کو کسی دہشت گرد تنظیم سے خطرہ ہے‘اس لئے ان کی حفاظت کے مقصد سے وزرات داخلہ کی ہدایت کے مطابق سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں

۔مذکورہ ڈی جی پی‘ آر پی ایف سے بھی پائلٹ کے ٹرین سفر کی حفاظت کو یقینی بنانے کا استفسار کیاگیاہے۔