سڑکوں پر خطرناک اسٹنٹ، 3 نوجوان گرفتار

   

نابالغ بچوں کو ٹووہیلرس نہ دیں، عطاپور پولیس کی والدین سے اپیل

حیدرآباد : /7 اکٹوبر (سیاست نیوز) عطاپور پولیس نے سڑکوں پر خطرناک بائیک اسٹنٹس، تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر عطاپور پولیس اسٹیشن اے ستیہ کے مطابق 6 اکتوبر کی شب عطاپور پلر نمبر 257، فلپ کارٹ گودام کے قریب سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو پولیس کی نظر میں آئی، جس میں تین نوجوان تین ہونڈا ڈیو اسکوٹرس پر خطرناک انداز میں گاڑی چلاتے اور سڑک پر اسٹنٹس کرتے دکھائی دیے۔ تینوں گاڑیوں پر نمبر پلیٹس بھی موجود نہیں تھیں۔ نوجوانوں نے اپنی خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیوز انسٹاگرام پر بھی اپ لوڈ کی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان حرکات سے سڑک پر چلنے والے دیگر افراد میں خوف و ہراس پیدا ہوا اور حادثات کا سنگین خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔ عطاپور پٹرول پمپ کے انچارج کے انجنیلو کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں اور ویڈیو و دیگر شواہد کی مدد سے تینوں ملزمین کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار افراد میں 24 سالہ محمد محی الدین عرف محی، 21 سالہ محمد رضوان اور 19 سالہ توحید شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ نابالغ بچوں یا بغیر لائسنس افراد کو کسی بھی صورت میں ٹووہیلرس گاڑیاں نہ دیں۔ بy/