سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد /22 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد رچہ کنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ باجوپلی پولیس کے مطابق 13 سالہ راکیش جو طالب علم تھا راجیو کرپا کلپا باجوپلی علاقہ کے ساکن جگدیش کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا اس کے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ ایک واٹر ٹینک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ یہ لڑکا ساتویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 28 سالہ راجو جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ یہ شخص 16 مئی کے دن پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 40 سالہ ستیہ نارانئا ریڈی جو پیشہ سے کسان تھا ۔ مہیشورم علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ اور اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔