سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

   

حیدرآباد۔/18 اپریل، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ اپل پولیس کے مطابق 35 سالہ شخص ہری جو خانگی ملازم تھا حبشی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا آج یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ اپل پولیس کے مطابق 37 سالہ خاتون لاوانیا جو اپل علاقہ کے ساکن شخص آنند کی بیوی تھی یہ خاتون شوہر کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں یہ خاتون موٹر سیکل سے مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 40 سالہ شیکھر جو پیرزادہ گوڑہ کا ساکن تھا گزشتہ روز ایک تقریب میں شرکت کے بعد کیاب میں واپس ہورہا تھا اور کیاب سے اترنے کے بعد یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ عبداللہ پورمیٹ پولیس کے مطابق 47 سالہ نیناوت دسرتھ جو ٹفن سنٹر چلاتا تھا انگور تانڈہ یادگیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا۔ 16 اپریل کو موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ بولیروکار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ میڑچل پولیس کے مطابق 47 سالہ سرینواس جو خانگی ملازم تھا گھٹکیسر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔