سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول دو خواتین ہلاک

   

حیدرآباد /16 مئی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد دو خواتین فوت ہوگئیں ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 24 سالہ شیخ چاند پاشاہ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ایل بی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل اپل سے ایل بی نگر آرہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں چاند پاشاہ شدید زخمی ہوگیا ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ شمس آباد پولیس کے مطابق 52 سالہ شخص رامچندریا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ سڑک عبور کرنے کے دوران لاری کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 44 سالہ خاتون چندراکلہ جو پرگتی نگر علاقے کے ساکن آشایا کی بیوی تھی ۔ 2 مئی کے دن یہ خاتون موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ ایک کار دوسری کار سے ٹکرا گئی اور ایک کار کی زد میں آکر یہ خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 42 سالہ خاتون رتنا کماری جو شاہ میر پیٹ علاقہ کے ساکن شخص ویدیا شنکر کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 13 مئی کے دن ایک آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو اس کے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی ۔ شدید زخمی حالت میں خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 29 سالہ ایویناش ریڈی کو فیروز گوڑہ بوئن پلی علاقہ کے ساکن رگھو ریڈی کا بیٹا تھا 14 مئی کے دن یہ شخص موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 42 سالہ بھاسکر جو پیشہ سے سینٹرنگ ورکر بتایا گیا ہے ۔ 11 مئی کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک کتا موٹر سائکل کی زد میں آگیا اور موٹر سائکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی بھاسکر علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔