سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالبہ ہلاک

   


حیدرآباد۔ ادی بٹلہ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک انجینئرنگ طالبہ ہلاک ہوگئی جو اپنے ساتھی کے ہمراہ کار میں جارہی تھی۔ ادی بٹلہ پولیس کے مطابق19 سالہ نودیتا جو بڑنگ پیٹ علاقہ کے ساکن نارائن راؤ کی بیٹی تھی اور انجینئرنگ کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ یہ لڑکی ساتھی کے ہمراہ کار میں سفر کررہی تھی کہ ان کی کار کلورٹ سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور نودیتا علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ ادی بٹلہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔