حیدرآباد15 نومبر (سیاست نیوز): شہر کے علاقہ بالاپور چوراہے کے قریب پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تیز رفتار ٹپر لاری نے اسکوٹی کو ٹکر دے دی، جس کے نتیجہ میں 55 سالہ خاتون ہلاک اور اس کا شوہر شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مہلوکہ کی شناخت چٹّماں کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اتوار کی صبح یہ جوڑا بالاپور کے قریب ایک چرچ میں عبادت کے بعد اسکوٹی پر اپنے مکان ملاپور واپس ہورہا تھا کہ تیز رفتار ٹپر نے ان کی اسکوٹی کو ٹکر دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں سڑک پر گر پڑے اور چٹّماں برسر موقع ہلاک ہوگئیں، جبکہ ان کے شوہر کو شدید چوٹیں آئیں۔اطلاع پر پولیس مقام حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو علاج کیلئے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا۔ خاتون کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔بالاپور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور ٹپر ڈرائیور کوحراست میں لے لیا ہے۔ ب