سکم میں سیلاب۔ اموات کی تعداد 18تک پہنچی‘ اور 98افراد لاپتہ

,

   

اس وقت بنگال کے شمالی او رجنوبی اضلاع میں 191ریلیف کیمپوں میں 9215افراد پناہ لئے ہوئے ہیں۔
گنوتوک۔اہلکاروں کے مطابق سکم میں طوفانی سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18تک پہنچ گئی ہے کیونکہ فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے دریائے تیستاکے طاس اور بہاؤشمالی بنگال میں دوسرے دن بہہ جانے والوں کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے جو می کیچڑ زمین اور تیزبہنے والے پانی کی وجہہ سے مشکلات پیدا کررہا ہے۔

چیف سکریٹری وی بی پٹنائک نے کہاکہ چہارشنبہ کی ابتدائی میں پیش ائے تازہ سیلاب کی وجہہ سے نارتھ سکم میں لاہونک ندی پر بادل کے پھٹ پڑنے کے بعد سے 98لوگ جس میں 22فوجی اہلکار شامل ہیں ا ب تک لاپتہ ہیں۔ ایک بیان میں پڑوسی کی مغربی بنگال حکومت نے کہاکہ 18نعشوں میں سے چار جوانوں کی شناخت ہوئی ہے۔

زخمی ہونے والوں کی تعداد 26لوگوں کی ہے جو سکم کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔سکم ایس ڈی ایم اے نے ایک بلٹین میں کہاکہ اب تک 2011لوگوں کو بچایاگیا ہے وہیں سیلاب سے22034لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

پٹنائک نے کہاکہ انہوں نے 27ویں مونٹین ڈویثرن آرمی کے عہدیدارو ں کوجانکاری دی ہے کہ وہ لاچین‘ لوچونگاور نارتھ سکم میں اس سے متصل علاقوں میں سیاح محفوظ ہیں۔ایک اندازے کے مطابق 3000سیاح جس میں غیرملکی بھی شامل ہیں سکم کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

پٹنائک نے کہاکہ فوج نے ٹیلی کمیونکشن کی سہولتوں کو بحال کیااور پریشان حال فیملی ممبرس سے کئی سیاحوں کو بات کرائی ہے۔ پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنا ایک ترجیح تھی اور انہیں ہوائی جہاز سے منگن تک پہنچانے کا فیصلہ کیاگیا‘ جہاں سے انہیں بذریعہ سڑک سکم لایاجائے گا۔

اس وقت بنگال کے شمالی او رجنوبی اضلاع میں 191ریلیف کیمپوں میں 9215افراد پناہ لئے ہوئے ہیں۔