سکم میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہلاک

   

گَنگٹوک، 14 ستمبر (یو این آئی) سِکّمم کے گیالشِنگ ضلع میں ہفتہ کی شام لینڈ سلائیڈ میں سردُنگ لُنجزک گرام پنچایت یونٹ کے پنچایت صدر راجین گرونگ کی موت ہوگئی۔یہ حادثہ مانِبونگ۔ڈینٹم علاقے کے سردُنگ لاما گاؤں میں شام سات بجے کے قریب پیش آیا اور اس میں پنچایت صدر راجین گرنگ ملبے میں دب گئے ۔وزیراعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے پنچایت صدر کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر لکھا ‘مجھے گیالشِنگ ضلع کے 19۔سردونگ لُنجزک جی پی یو کے پنچایت صدر راجین گرنگ کے ناگہانی دیہانت پرگہرا دکھ ہوا ہے ۔ ان کی کل شام اپر سردُنگ، لاما گاؤں وارڈ میں ان کے رہائش کے قریب لینڈ سلائیڈنگ میں موت ہوگئی۔