سکندرآباد میں کوارٹرس سرویس منیجر کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔/8 جون، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں کوارٹر سرویس منیجر کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ ترملگیری پولیس کے مطابق 65 سالہ مارٹن اورگیری داس اس کے قدیم مکان میں فوت ہوگیا۔ انسپکٹر پولیس ترملگیری مسٹر روی کمار نے بتایا کہ مارٹن ترملگیری میں رہتا تھا جو کوارٹر سرویس میں منیجر تھا۔ یہ شخص اپنا قدیم مکان منہدم کرتے ہوئے ایک نیا مکان تعمیر کروانا چاہتا تھا جمعہ کی رات وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد صحت خراب ہونے کی شکایت کی اور مکان واپس ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ صبح مکان کا دروازہ توڑ کر دیکھا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مارٹن کے سینہ پر نشانات پائے گئے۔ پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔