سکھویندر سنگھ سوکھو ہماچل پردیش چیف منسٹر کی حیثیت سے آج حلف

,

   

بعد میں کابینہ کی توسیع کی جائے گی‘ کانگریس انچارج ہماچل پردیش راجیوشکلا نے یہ بات کہی ہے
شملہ۔بغیر سیاسی وراثت کے بغیر مگر تنظیم تجربہ کار کے طورپر منظرعام پر آنے والے کانگریس کے چار مرتبہ کے58سالہ رکن اسمبلی سکھویندر ساکھو‘ جو اپنے پورے سیاسی کیریر میں پارٹی کے قد آور لیڈر ویر بھدرا سنگھ کے ساتھ ایک مقام پر نہیں رہے‘ اتوارکے روز 15ویں چیف منسٹر ہماچل پردیش کے طورپر حلف لیاہے۔

چار مرتبہ کے رکن اسمبلی60سالہ مکیش اگنی ہوتری نے بھی ان کے نائب کے طور پر حلف لیاہے۔ حلف برداری تقریب دوپہر1:30بجے کے قریب منعقد ہوئی جس میں دیگر کے علاوہ پارٹی کے قومی صدر ملکاراجن کھڑگے اور راہول گاندھی نے بھی شرکت کی ہے۔

گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر نے رازداری کاحلف دلیاہے۔ ساکھو پہلی مرتبہ چیف منسٹر بنے ہیں۔بعد میں کابینہ کی توسیع کی جائے گی‘ کانگریس انچارج ہماچل پردیش راجیوشکلا نے یہ بات کہی ہے۔

ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے ساکھو ریاست میں چلائی جانے والی سرکاری بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں۔ ہفتہ کی شام پارٹی کے 40اراکین اسمبلی کی جانب سے بلامقابلہ منتخب کئے جانے کے بعدساکھو نے یہ موقع فراہم کرنے پر گاندھی فیملی کا شکریہ بھی ادا کیاتھا۔

چیف منسٹر کے طور پر نام منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ میڈیاسے بات کرتے ہوئے ساکھو جنھوں نے 18سال کی عمر میں اپنا سیاسی کیریر شروع کیاتھا نے کہاکہ ان کی حکومت تبدیلی لائے گی‘ ہم ہماچل پردیش کی ترقی کیلئے کام کریں گے“۔

اپنے ابتدائی دور میں ساکھو شملہ میں ایک دودھ کا کاونٹر چلاتے تھے۔ کانگریس کی اسٹوڈنٹس وینگ (این ایس یو ائی) میں وہ جنرل سکریٹری تھے اور بعد میں وہ اسی تنظیم کے صدر بھی بنے۔

تعلیمی اعتبار سے ایم اے او رایل ایل بی ہماچل پردیش یونیورسٹی سے کیااور دو مرتبہ شملہ میونسپل کارپوریشن کے لئے وہ منتخب ہوئے تھے۔ سابق مرکزی وزیر آنند شرما نے ساکھو کے انتخاب پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایک معمولی خاندان سے تعلق رکھنے والے بیٹے کا ”ہمارا چیف منسٹر“ بننا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔

سونیاگاندھی‘ ملکاراجن کھڑگے‘ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کا شکریہ جنھوں نے ایک شاندار مہم چلائی ہے“۔ پارٹی کی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر پرتبھا سنگھ جواس دوڑ میں سب سے آگے تھے نے کہاکہ ”پارٹی کی اعلی کمان کا فیصلہ ہمیں قبول ہے“۔

پرتیبھا سنگھ کو چھ وقت کے چیف منسٹر ویربھدرا سنگھ کی بیوی ہیں‘ وہیں ساکھو ننداؤں سے چار وقت کے رکن اسمبلی‘ جو ان کے شوہر کے سخت مخالف طور کے جانے جاتے ہیں۔صحافی سے سیاست داں بننے والے 60سالہ مکیش اگنی ہوتری کو ڈپٹی چیف منسٹر کا حلف دلایاگیاہے۔