سیاست ایجوکیشن فیئر کا آج آخری دن

   

ایک چھت تلے اعلیٰ تعلیمی ادارے طلبہ سرپرستوں کیلئے مواقع
حیدرآباد : سیاست ایجوکیشن فیر جو دو دن سے جاری ہے ۔ آج 3 نومبر آخری دن ہے احاطہ سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پرمنعقدہ اس تعلیمی نمائش میں ایک چھت تلے کئی اعلیٰ تعلیمی ادارے شریک ہیں جن میں انجنیئرنگ ، مینجمنٹ ، فارمیسی ، بزنس اسکول کے نمائندے داخلے کی رہنمائی کے لئے موجود ہیں ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اس کے اسپانسر ہے جبکہ لارڈس کالج آف انجنیئرنگ معاون اسپانسر ہے ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ نے سیاست ایجوکیشن فیر کا معائنہ کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو نئے اور عصری علوم سے بروقت داخلہ حاصل کرنے اور اپنے مستقبل کو درخشاں بنانے کا مشورہ دیا ۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست نے تمام اسٹالس کا مشاہد کیا ۔ ادارہ سیاست جو تعلیمی میدان میں محتلف شعبہ جات میں سرگرم ہے اس سے ایجوکیشن فیئر کا قیام اس سلسلہ کی کڑی ہے ۔ ایم اے حمید کریئر کونسلنگ کیلئے رہیں گے ۔ سیاست ایجوکیشن فئیر کے اوقات 11بجے تا 5 بجے دن ہیں ۔ انجنیئرنگ کی تعلیم پر سیاست گولڈن جوبلی ہال میں منعقدہ سمینار کو ڈاکٹر شیخ شاہ ولی ، پروفیسر صفی الدین اور محمد ارشاد علی مخاطب کرتے ہوئے رہنمائی کی ۔ مختلف کورسیس میں داخلے کی رہنمائی کیلئے طلبہ ، سرپرست شرکت کرتے ہوئے استفادہ کریں ۔