سیاست ایجوکیشن فیر 202324 جون تا 26 جون انعقاد

   

انجینئرنگ ، میڈیسن ، فارمیسی اور دیگر کورسز
ایم اے حمید

سیاست ایجوکیشن فیر ہر سال تعلیمی سال کے آغاز پر مختلف پروفیشنل کورسز میں داخلوں کی رہنمائی کیلئے ریاست کے سرکردہ تعلیمی اداروں کے نمائندے موجود رہتے ہیں ۔ برسرموقع داخلے بھی ہوتے ہیں اور کورسزداخلے کی معلومات فراہم کرتے ہیں اب سال 2023 کا سیاست ایجوکیشن فیر کا یہاں دفتر سیاست کے عابد علی خان سینٹری ہال عابڈس پر تین روزہ انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ 24 جون 2023 کورس کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔ اور 25 جون اتوار اور 26 جون پیر کو یہ فیر جاری رہے گا ۔ ایک چھت تلے مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندے اپنے کالجس کی مختلف کورسز داخلے کا طریقہ کار اور درکار سہولیات سے واقف کروانے کیلئے موجود رہے گے ۔ اب جبکہ سال حال 2023 کے انٹرنس امتحانات کے نتائج کے بعد کونسلنگ کا شیڈول جاری ہورہے ہیں اور طلبہ اور سرپرست داخلے کیلئے بے چین ہیں کہ ان کا داخلہ ان کے محصلہ نشانات اور رینک پر کس میں داخلے ہوگا اور کونسا کورس بہتر رہے گا ۔ اس سے واقفیت اور اطمینان بخش معلومات اس ایجوکیشن فیر میں حاصل کرسکتے ہیں۔
ایمسٹ ، نیٹ ، ایڈسٹ ، آئی سٹ کونسلنگ رہنمائی
انٹرمیڈیٹ ایم پی سی امیدواروں کیلئے انجینئرنگ اور فارمیسی کورسز میں داخلے کیلئے کونسلنگ جے این ٹی یو کنوینر کے تحت ہے اس کیلئے امیدواروں کو کیا کرنا ہے ۔ سلاٹ بک کرنا کالج کورس کے انتخاب سے قبل اسنادات کی تصدیق کروانا ہے اس کیلئے انجینئرنگ کے کونسے برانچس ہیں اس میں کمپیوٹر سائنس کے 19 برانچس اس وقت تلنگانہ میں ہے ۔ اس کے کالجس کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ نیٹ کے ذریعہ ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کے علاوہ ایوش کورسز ، یونانی ، ہیومیوپتھی ، آیورویدک میں داخلے ہوتے ہیں اور ایمسٹ بی پی سی طلبہ کیلئے بی فارمیسی ، فارماڈی کے علاوہ اگریکلچر ، وٹرنری یونیورسٹی کے بی وی ایس سی کے اور دیگر کورسز کیلئے کونسلنگ کا اعلان ہوچکا ہے ۔ سیاست ایجوکیشن فیر میں ان تین دنوں میں ایمسٹ ، نیٹ کے علاوہ ایم بی اے کے آئی سیٹ اور بی ایڈ کے ایڈسیٹ اور ایم بی اے کے آئی سیٹ ، لاسٹ کے ذریعہ ایل ایل بی اور پی جی ای سیٹ کے کونسلنگ کی معلومات ایم اے حمید سے شخصی طور پر حاصل کرسکتے ہیں ۔
M.S ایجوکیشن اکیڈیمی اور لاڈرس انجینئرنگ کالج معاون اشتراک سے ہونے والے اس ایجوکیشن فیر میں تلنگانہ اور حیدرآباد کے سرکردہ تعلیمی ادارے ، انجینئرنگ کالجس ، فارمیسی کالجس ، مینجمنٹ کالجس کے ساتھ بی اسکولس اور تعلیمی شعبہ میں نئے نئے کورسز جو متعارف ہوئے ہیں ان کی معلومات ایک چھت تلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ ایجوکیشن فیر میں جو نئے کورسز ہیں ان کی معلومات کے ساتھ داخلے کا طریقہ کار بتایا جائے گا ۔ اب طالب علم کو اس ایجوکیشن فیر میں شرکت اور مشاہدہ سے نہ صرف کورسز کی معلومات ہوگی بلکہ داخلے کے طریقہ کار کے ساتھ کس طرح کورسز کا انتخاب کرنا ہے ۔ انٹرنس امتحانات اور بغیر انٹرنس ٹسٹ کے کونسے کورسز میں وہ تمام معلومات حاصل کرسکتے ہیں داخلے بالکل مفت ہے اور 24 جون ہفتہ 11 بجے افتتاح کے بعد شام 5 بجے تک اوقات رہیں گے اور 25 جون اتوار اور 26 جون پیر کو 11 بجے تا 5 بجے اوقات کار میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ایس ایس سی کے بعد کیا کریں ۔ انٹرمیڈیٹ کے بعد کیا کیا مواقع ہیں ۔ ڈگری امیدواروں کیلئے اعلی تعلیم کے مواقع پروفیشل کورسز میں داخلے اور ان کے ریاستی سطح اور مرکزی سطح انٹرنس امتحانات کے علاوہ روزگار کے مواقع سے بھی واقفیت ہوگی چنانچہ سرپرستوں اور سماج کے ذی اثر حضرات کی یہ ذمہ داری ہے وہ اس میں شرکت اور استفادہ کریں۔ نوجوانوں کو ترغیب دیں وہ اس تین روزہ سیاست ایجوکیشن فیر میں شرکت کرتے ہوئے اس سے بھرپور استفادہ کریں۔ سیاست ایجوکیشن فیر میں شرکت کی عام اجازت ہے روزانہ اوقات 11 بجے تا 5 بجے ہیں ۔ پارکنگ کی سہولت رہے گی ۔ طلبہ اور سرپرست اس میں شرکت کیلئے اپنے تعلیمی قابلیت اہلیت کے ساتھ رجوع تاکہ کورس ، کالجس کی صحیح معلومات حاصل ہوسکے ۔ ویب کونسلنگ اور اسنادات کی تصدیق یا کوئی سرٹیفیکٹ بنانا ہوتو اس کی معلومات بھی بروقت کرتے ہوئے تیاری کرسکتے ہیں اس مقصدی ایجوکیشن فیر میں آپ کا استقبال ہے ۔
سیاست ایجوکیشن فیر 2023
24 جون ، 25 جون ، 26 جون
عابد علی خان سینٹری ہال
11 بجے تا 5 بجے اوقات کار