سیاست ٹی وی پر آج جناب عامر علی خان کا خصوصی پروگرام فکر و نظر

   

حیدرآباد /14 جون ( سیاست نیوز ) مسلم معاشرہ میں آخر بے راہ روی کیوں پھیل رہی ہے ؟ دن دھاڑے شہر کے مختلف مقامات پر قتل اور قاتلانہ حملوں کے واقعات کیوں پیش آرہے ہیں ؟ بچے PUBG جیسے گیمس کی لعنت کا شکار کیوں ہو رہے ہیں ؟ اور موبائل فونس کے نتیجہ میں نوجوان الیکٹرانک امراض کا شکار کیوں ہونے لگے ہیں ۔ یہ ایسے سوالات ہیں جس پر جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست نے سیاست ٹی وی کے پروگرام ’’ عامر علی خان کے ساتھ فکرو نظر ‘‘ میں غیر معمولی انداز میں روشنی ڈالی ہے ۔ اس پروگرام میں انہوں نے کمسن نوجوانوں کے تیز رفتار گاڑیاں چلانے پر بھی گفتگو کی ہے ۔ ساتھ ہی کٹھوعہ عصمت ریزی ، قتل کیس کے فیصلہ پر بھی بات کی ہے ۔ ناظرین پروگرام سیاست ٹی وی پر ہفتہ 15 جون کو 7.30 بجے شام اور اتوار کو 11.30 بجے دن دیکھا جاسکتا ہے ۔