سیاست ٹی وی پر آج حیدرآبادی ستارے شو

   

نامور قوال نذیراحمد خان وارثی، نصیراحمد خاں وارثی سے خصوصی بات چیت
حیدرآباد: سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا ہفتہ واری پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ سرزمین دکن کے مختلف نامور فنکاروں کے انٹرویوز کے باعث یہ شو بلندی پر پہنچ چکا ہے اور قلیل مدت میں کافی مقبول ہوچکا ہے۔ شائقین ہر اتوار کو پیش ہونے والے اس پروگرام کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں تاکہ سیاست ٹی وی کے علاوہ بیرونی ممالک کے ناظرین یوٹیوب اور سیاست فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ اس پروگرام کا مشاہدہ کرسکیں ویسے حیدرآباد کے ساز اور آواز کے مختلف نامور فنکاروں کو متعارف کروایا گیا ماہ ذی الحجہ کے تقدس کا احترام کرتے ہوئے حیدرآبادی ستارے پروگرام میں محفل قوالی کا اہتمام کیا ہے۔ 26 جولائی اتوار کو 9:30 بجے کے ایپی سوڈ میں حیدرآباد کے نامور انٹرنیشنل قوال نذیراحمد خاں وارثی اور نصیراحمد خاں وارثی کا انٹرویو شامل کیا گیا ہے۔ جس میں پدم شری عزیز احمد خاں وارثی مرحوم کے مشہور قوالیاں پیش کریں گے اور اپنی گفتگو کے دوران زندگی سے جڑی خاص باتیں بتائیں گے۔ شو کے اینکر کے بی جانی، ڈائرکٹر زاہد فاروقی اور جناب عامر علی خاں پروڈیوسر سی ای او ہیں۔ دوبارہ یہ پروگرام منگل 11:05 بجے دن اور جمعرات 4 بجے شام سیاست ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔