سیاست کمپیوٹر سنٹر میں پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت

   

حیدرآباد: ادارہ سیاست کے زیراہتمام محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے۔ کورسیس میں سی سی ٹی وی کیمرہ انسٹالیشن کورس اور ساتھ ہی آٹوکیاڈ، جی ایس ٹی اور ریوٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ خواہشمند امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کریں۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس، ریویٹ، ڈی ٹی پی، اکاؤنٹنگ پیاکیجس ساتھ ہی جی ایس ٹی، اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ادارہ سیاست سے راست یا فون 9393876978 ، 9652813994 پر ربط کریں۔