سیاست کی خبریں اور اس کی تفصیلات۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ملک بھر میں سی اے اے‘ این آرسی اور این پی آر کے خلاف جہاں احتجاج جاری ہے وہیں بی جے پی اس کی حمایت میں لوگوں تک پہنچ کر مذکورہ قوانین کے متعلق عوام میں معلومات فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

بی جے پی قائدین کا دعوی ہے کہ وہ سی اے اے کے متعلق عوام میں معلومات کی فراہمی کے لئے گھر گھر جائیں اور تین کروڑ لوگوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ اترپردیش ملک ہی پہلی ریاست بن جائے گی جہاں پر بنگلہ دیش‘ پاکستان اور افغانستان سے ائے ہوئے غیر قانونی پناہ گزینوں کی فہرست تیار کی جائے گی۔

اترپردیش کے چیف سکریٹری اویناش اوستھی کے مطابق ریاست میں برسوں سے رہنے والے غیر قانونی پناہ گزینوں کی فہرست تیار کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔

مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے پھر ایک مرتبہ جے این یو اور دیگر تعلیمی اداروں میں سی اے اے‘ این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کررہے مظاہرین کو تکڑے تکڑے گینگ سے تعبیر کرتے ہوئے

کہاکہ اس ملک میں اختلاف رائے جمہوری حق ہے مگر تکڑے تکڑے گینگ میں شامل ہوکر احتجاج کرنے ملک کی سالمیت کے ساتھ کھلواڑ کی بات ہوگی۔جواہرلال نہرو یونیورسٹی میں اتوار کی شب پیش ائی بربریت کے خلاف رات بھر احتجاجی مظاہرہ جاری رہے۔

اپوزیشن قائدین جس میں سونیاگاندھی‘ سیتا رام یچوری‘ اور سلمان خورشید کے بشمول عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ اور دیگر جے این یو پہنچے اور طلبہ پر کئے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی۔

مزید تفصیلات کے لئے ویڈیوضرور دیکھیں