سیاسی جماعتوں کو فنڈس کی فراہمی روکنے سے سپریم کورٹ کا انکار

   

عطیہ دہندگان کے ناموں کی تفصیلات پیش کرنے سیاسی جماعتوں کو ہدایت
نئی دہلی۔ 12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈس کے ذریعہ سیاسی فنڈ کی فراہمی کو نہیں روکا ہے بلکہ اس اسکیم میں شفافیت پیدا کرنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں اور سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انہیں موصول ہونے والے فنڈس اور فنڈس دینے والے عطیہ دہندگان ناموں کی تفصیلات سربمہر بند لفافے کے ذریعہ الیکشن کمیشن کو پہنچائے ۔ عدالت عظمی میں اپنے ایک عبوری حکم میں تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ عطیہ دہندگان کے بینک کھاتوں اور بانڈس کے طور پر دی جانے والی رقومات کی تفصیلات 30مئی تک الیکشن کمیشن کو پیش کی جائیں ۔ عدالت عظمیٰ نے مرکز سے استدلال کو قبول کرنے سے انکار کردیا کہ وہ اس مرحلہ پر اسکیم میں مداخلت نہیں کرسکتے اور اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ آیا اس پر اب عمل کیا جاسکتا ہے یا رواں انتخابی عمل کے بعد تعمیل کی جائے ۔ عدالت عظمی نے کہا کہ قوانین ، انکم ٹیکس قوانین ، انتخابی قواعد اور بینکنگ میں تبدیلیوں کی تفصیلات کا جائزہ لے گی ، تاکہ انہیں الکٹورل بانڈ اسکیم سے ہم آہنگ کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس کا توازن محض کی ایک جماعت کی طرف جھکاؤ کا شکار نہ بن سکے ۔ عدالت نے وزارت فینانس کو ہدایت کی کہ الیکٹورل بانڈ کی خریدی کو اپریل ۔ مئی میں 10تا 5 دن کی کمی کرے اور کہا کہ غیر سرکاری ادارہ کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر قطعی تصفیہ کے لئے بعد میں ایک تاریخ کا تعین کیا جائے گا ۔ غیر سرکاری تنظیم نے اس اسکیم کے جواز کو چیلنج کیا تھا اور انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے عطیہ دہندگان کے ناموں کو منظر عام پر لانے کی درخواست کی تھی۔