سیانی گپتا نے گاندھی جینتی کے موقع پر کئے گئے پوسٹ کے لئے ایس آر کے کو بنایاتنقید کا نشانہ۔ اپنے آنکھیں بند نہ کریں

,

   

سیانی کپتا نے لکھا کہ”صرف اپنے کانوں او رآنکھوں اور منھ کو بند نہ کریں“
ممبئی۔موہن داس کرم چند گاندھی(باپو) کی پیدائش کے موقع پر بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے جمعہ کے روز ”سچائی“ کے اصولوں کی یادہانی کے لئے سوشیل میڈیا کا سہارا لیا۔

مگر ان کایہ ٹوئٹر پوسٹ ان کی اپنی ’مداح‘ ساتھی اداکارہ سیانی گپتاکو ٹھیک نہیں لگا ہے۔

شاہ رخ خان کاگاندھی جینتی پر پوسٹ
اپنے ٹوئٹر ہینڈل کااستعمال کرتے ہوئے ایس آر کے نے لکھا کہ”اس گاندھی جیتی کے موقع پر ایک بہترین سونچ جو ہم اپنے بچوں کوعمل کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں وہ‘

اچھے وقت اور برے وقت میں اور تمام اوقات میں‘ کوئی برا بات نہ سنیں‘ برا نہ دیکھیں اور بری بات نہ کریں۔

گاندھی جی کی سچائی کے اصولوں کو ان کی 151ویں یوم پیدائش کے موقع پر یاد کیاجارہا ہے“

تاہم اس پوسٹ پر ملاجلا ردعمل ٹوئٹر صارفین سے ملا ہے

https://twitter.com/iamprathibha/status/1312056601910505473?s=20

سیانی گپتا کی ایس آر کے پر تنقید
ایس آر کے ٹوئٹ شیئر کرنے کے فوری بعد اداکارہ سیانی گپتانے اسی پر ان کا مذاق اڑایا۔ جی ہاں آپ نے درست سنا ہے۔

سیانی جس نے فیان فلم میں اداکار کے ساتھ کام کیاتھا‘ نے مذکورہ ٹوئٹ پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے ان سے کچھ کہنے پر زوردیاہے۔

ایس آرکے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے سیانی گپتا نے کہاکہ ”کچھ بولیں۔ سچائی یہ ہے کہ گاندھی نے سچا بولنے کا بھی سبق پڑھایاہے‘ زمین سے جڑرہنے کا بھی درس دیاہے‘ استحصال کے خلاف‘ ہمارے دلت بھائیو ں او ربہنوں کے لئے۔

صرف اپنے کانوں‘ آنکھوں اور منھ کوبند نہیں رکھنا ہے“

کئی ٹوئٹر صارفین جس میں بادشاہ خان کے مداح بھی شامل ہیں سیانی گپتا کی اس رائے پر اپنے اتفاق کا اظہار کیااور کہاکہ اس موقع پر ملک میں جاری مسلئے پر بولنا چاہئے۔

کئی نے لکھا ”ہم آپ کے ساتھ ہیں“۔

سال2016میں ائی فلم فین میں شاہ رخ خان اور سیانی گپتا ایک ساتھ پردے پر نظر ائی تھیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری منیش شرما نے کی تھی۔

اس فلم جس میں ایس آر کے دوہرا کردار ادا کیاتھا اس میں سنینا کا رول ادا کیاتھا۔ نٹ فلکس پر چل رہی فور مور شاٹس پلز میں بھی سیانی گپتا نے اہم رول ادا کیاہے۔

ایک روز قبل ملک بھر میں موہن داس کرم چند گاندھی(باپو) کی 151ویں جینتی منائی گئی تھی۔

کئی ستاروں نے گاندھی جی کے حوصلہ دینے والے فقروں کو پوسٹ کیاکرتے ہوئے لوگوں پر زوردیاتھا کہ محبت‘ انصاف‘ سچائی کے لئے بتائے گئے راستے پر چلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔