سیاہ فام کی ہلاکت میں ملوث 3اہلکار وں پر فرد جرم

   

منیاپولس ۔ امریکی ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث 3پولیس اہل کاروں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں فردجرم عائد کردی گئی۔ یہ واقعہ 2020ء میں پیش آیا تھا۔ پولیس اہل کاروں نے سیاہ فام جارج فلائیڈ پر چوری کا الزام عائد کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس دوران ایک پولیس اہل کار نے 9منٹ تک اسے زمین پر گراکر گھٹنے سے اس کی گردن کو دبائے رکھا تھا،جس کے باعث جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد ملک گیر ہنگاموں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔