سیل ٹاور سے گرنے پر ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد ۔ 8 جون (سیاست نیوز) جوبلی ہلز کے علاقہ میں سیل ٹاور سے مشتبہ طور پر گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا جو سیل ٹاور ٹیکنیشن بتایا گیا ہے۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 22 سالہ یوگیش جو حیات نگر کے علاقہ ماروتی کالونی کا ساکن جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک سیل ٹاور پر مینٹننس کے کام میں مصروف تھا کہ ٹاور سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔