سینئر آئی پی ایس راجیورتن کا دیہانت

   

حیدرآباد۔ 9 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کے سینئر آئی پی ایس عہدیدار ویجلنس ڈی بی تلنگانہ راجیورتن کو قلب پر حملہ کے باعث فوت ہوگئے۔ اچانک صحت بگڑنے پر انہیں خانگی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگئے۔ 1991 ء آئی پی ایس بیاچ کے راجیورتن نے سابق میں کریم نگر ایس پی اور پولیس ہاوزنگ کارپوریشن چیرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔ مہیندر ریڈی کی سبکدوشی کے بعد راجیورتن بھی ڈی جی پی کی دوڑ میں شامل تھے۔ کالیشورم بدعنوانی کے معاملہ میں راجیورتن ڈی جی ویجلنس تحقیقات کررہے تھے اور راجیورتن کی رپورٹ کی بنیاد پر حکومت کی جانب سے جوڈیشیل کمیشن کا تقرر عمل میں لایا گیا۔ میڈی گڈھا معاملہ میں راجیورتن نے چیف منسٹر کو پاور پوائنٹ پیش کیا تھا۔

راجیورتن کی اچانک موت سے ریاست کے پولیس حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی اور کئی سیاسی قائدین نے بھی اپنے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا۔ ع