سینئر صحافی انل شیکھر ورما کادیہانت

   

فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد میں مقامی سینئر صحافی انل شیکھر ورما کا آج اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے دیہانت ہوگیا۔ وہ تقریبا 60برس کے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ فرخ آباد شہر کوتوالی کے محلہ بورا والی گلی(مفتی صاحب)ساکن انل شیکھر ورما کافی عرصے سے شوگر کے مریض تھے ۔ آج علی الصبح اچانک سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اہل خانہ انہیں اسپتال لے گئے ۔بعد میں ان کا آج صبح تقریبا 9:00بجے حرکت قلب بند ہوجانے سے دیہانت ہوگیا۔متوفی پہلے کانگریس سے وابستہ تھے ۔ پھر دینک جاگرن اخبار سے وابستہ ہوگئے ۔دینک جاگرن چھوٹنے کے بعد انہوں نے ضلع میں اپنا’آئی وٹنیس’سٹی نیوز پورٹل شروع کیا۔اس دوران انہوں نے یہاں سے چینلوں کو بھی خبریں بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا۔آئی وٹنس عوام الناس کے ساتھ ساتھ افسران میں بھی کافی مقبول ہے ۔