سینکڑوں مہاجر مزدور وں کا حیدرآباد میں احتجاج۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ عالمی وباء کرونا وائرس کی وجہہ سے ساری دنیا منجمد ہوگئی ہے۔ وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کا سہارا لیاجارہا ہے۔ ہندوستان میں بھی سی او وی ائی ڈی19کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایاگیا ہے۔

https://twitter.com/MinhajAdnan1/status/1256912555831787520?s=20

تیسرے مرتبہ لاک ڈاؤن میں حکومت ہند نے توسیع کا اعلان کیاہے۔ ہفتہ کے روز 2مئی کو لاک ڈاؤن میں تیسرے مرتبہ دوہفتوں کی توسیع کے اعلان کے ساتھ حیدرآباد کے حکیم پیٹ علاقے میں مقیم مہاجر مزدوروں کی بڑی تعداد سڑکوں پر اتر ائی اور اپنی آبائی ریاستوں کو جانے کے لئے احتجاج کرنے لگی۔

مہاجر مزدوروں کے پاس کام نہیں ہے اورلاک ڈاؤن کی وجہہ سے حمل ونقل پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پیسوں کی تنگی اور کام نہ ہونے کی وجہہ سے دلبرداشتہ مہاجر مزدور پیدل اپنے آبائی مقام کو روانہ ہونے کے لئے حیدرآباد سے نکلے مگر پولیس نے انہیں روک لیا اور لاک ڈاؤن کا حوالہ دے کر انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ نہ صرف حیدرآباد بلکہ ہندوستان بھر میں مہاجر مزدور وں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہہ سے جہاں ٹرانسپورٹ بند ہیں وہیں کام نہ ہونے کی وجہہ سے مذکورہ مہاجر مزدوروں کے پاس پیسے بھی نہیں ہیں۔

حکومتوں کو چاہئے کہ ان مہاجر مزدروں کے لئے کھانے اور رہنے کا موثر انتظام کرے تاکہ لاک ڈاؤن کی وجہہ سے انہیں درپیش مسائل کو دور کیاجاسکے۔پیش ہے سیاست ڈاٹ کام کا اس ضمن میں ویڈیو او رتفصیلی رپورٹ۔

 

YouTube video