سیکیوریٹی گارڈ کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد /13 مئی ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ قاضی بنڈہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ بہادرپورہ پولیس کے مطابق 42 سالہ ذاکر حسین جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ قاضی بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص اپنے مکان پہونچا اچانک اس کی صحت بگڑ گئی اور وہ فوت ہوگیا ۔ گرمی کی لو کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ بہادرپورہ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔