سی اے اے۔ آزادکے بشمول احتجاج کرنے والی خواتین کو حیدرآباد پولیس نے کیاگرفتار۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ بھیم آرمی کے چیف چندرشیکھر آزاد کو اتوار کے روز تلنگانہ پولیس نے کچھ مخالف سی اے اے احتجاج کرنے والے خواتین کے ہمراہ گرفتار کرلیاہے۔ آزاد نے اپنی گرفتاری کے متعلق ٹوئٹ بھی کیاہے

مخالف سی اے اے احتجاجی جلسہ عام کو خطاب کرنے کے لئے آزاد حیدرآباد ائے تھے۔ ایک جلسہ عبداللہ پور میٹ میں ٹاٹا انسٹیٹیوٹ آف سوشیل سائنس (ٹی ائی ایس ایس) اور دوسرا مہدی پٹنم کے کرسٹل گارڈن پر جلسہ عام منعقد کیاگیاتھا

ٹی ائی ایس ایس احتجاجی جلسہ عام

آزاد نے ٹی ائی ایس ایس عبداللہ پور میٹ میں عوامی جلسہ عام میں شرکت کی جس کواسٹوڈنٹ یونین نے سی اے اے‘ این پی آر اور این آرسی کے خلاف منعقد کیاتھا

YouTube video

قبل ازیں بھیم آرمی سربراہ نے ٹی آر ایس ایس کی طالبات کو پولیس اسٹیشن میں ہراساں کئے جانے پر مشتمل ایک ٹوئٹ کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ”میں ٹی ائی ایس ایس‘ حیدرآباد میں ہوں۔ کل رات سے طالبات(جنھیں محروس کرلیاگیا ہے) پولیس اسٹیشن میں بیٹھی ہوئی ہیں اور انہیں ہراساں کیاجارہا ہے۔

رچہ کنڈہ پولیس فوری یہاں پر ائے ورنہ ہم پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کریں گے“۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ”بہنوں کے ساتھ بدسلوکی برداشت نہیں کی جائے گی۔ رچہ کنڈہ پولیس یہاں پر او رفوری اپنا ردعمل پیش کرے‘ بصورت دیگر ہم پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کریں گے“

کرسٹل گارڈن پر جلسہ عام

کل ہند دلت مسلم ادویسی پروگریسیو فرنٹ اور بھیم آرمی نے پہلے منصوبہ بنایاتھا کہ وہ 2:30سے 6:30تک مہدی پٹنم کے پلر نمبر86کے قریب میں واقع کرسٹل گارڈن پر جلسہ عام کریں گے۔

پروگرام منسوخ کردیا گیاکیونکہ آخری لمحے میں پولیس نے دی گئی اجازت سے دستبرداری اختیار کرلی۔ چندرشیکھر آزاد کو راستہ میں ہی مہدی پٹنم میں گرفتارکرلیاگیاتھا۔

آزاد کو مانصاب ٹینک کی اشوکا ہوٹل سے اس وقت گرفتار کرلیاگیا جب وہ مہدی پٹنم کے جلسہ عام میں شرکت کے لئے روانہ ہونے والے تھے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

قبل ازیں ازاد نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ کرسٹل گارڈن کے قریب میں لوگوں کو جانے سے پولیس روک رہی ہے اور سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے۔

حیدرآباد پولیس نے کرسٹل گارڈن کے سامنے بڑے بیرکیٹس نصب کردئے ہیں او رلوگوں سے کہا جارہا ہے وہ واپس چلے جائیں او ردعوی کیاجارہا ہے کہ مظاہرین کے پاس جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

قبل ازیں دن میں یونیورسٹی آف حیدرآباد میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی کی صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب طلبہ کی جانب سے ”ائین بچاؤ ریالی“ نکالنے کی تیاری کی گئی تھی جس کو پولیس نے ناکام بنادیاتھا۔

قومی پرچم تھامے 200کے اردگر د طلبہ کو گرفتار کرلیاگیا جو کیمپس کے امبیڈکر مجسمہ سے حیدرآباد میں مسجد بنڈہ تک ریالی نکالنے کی تیاری کررہے تھے۔

تاہم انہیں یو او ایچ پر روک دیاگیا کیونکہ پولیس نے اس پروگرام کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کردیاتھا