سی اے اے مظاہرے۔ یوپی کے 21اضلاع میں انٹرنٹ بند‘ جمعہ کے پیش نظر سکیورٹی سخت

   

نئی دہلی۔پچھلے ہفتہ اترپردیش کے مختلف حصوں میں تشدد کے پیش نظر مذکورہ انتظامیہ نے ریاست کے شہروں میں احتیاطی اقدامات کے طور پر جمعہ کی نماز کے پیش نظر انٹرنٹ خدمات مسدود کردئے ہیں۔

پچھلے ہفتہ ریاست اترپردیش میں سی اے اے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں‘ مذکورہ مظاہرے پرتشدد ہونے کی وجہہ سے 17لوگوں کی موت اور دوسو سے زائد پولیس جوان زخمی ہوئے ہیں اور سرکاری املاک کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

انتظامیہ نے بلند شہر‘ ماتھرا‘ غازی آباد‘ اگرہ اور اترپردیش کے کئے شہروں میں انٹرنٹ خدمات 28ڈسمبر تک مسدود کردئے ہیں۔

اگرہ میں 27ڈسمبر تک کوئی انٹرنٹ خدمات نہیں ہے۔جمعہ کی نماز کے پیش نظر حالات پرامن رہنے کے لئے ریاست بھر میں سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے۔

حالات پر نظر رکھنے کے لئے جہاں ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیاجارہا ہے وہیں‘ ریاستی پولیس کے ساتھ نیم فوجی دستوں کی بھاری جمعیت کو متعین کردیاگیاہے