سی اے اے کیخلاف شہر میں اچانک احتجاج

   

حیدرآباد ۔4 ۔ فروری (سیاست نیوز) شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف دونوں شہروں میں انوکھے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ آج رات شہر علاقہ چھتہ بازار ، ٹولی چوکی اور جامع مسجد ملے پلی کے پاس تاجرین نے مارکٹ کی لائٹیں بند کر کے سڑکوں پر اپنا احتجاج درج کروایا۔ شام 7.15 منٹ تا 7.30 بجے تک تاجرین نے اچانک دوکانیں اور تجارتی اداروں کی لائیٹیں بند کر کے اپنے ہاتھوں میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف پلے کارڈس تھام کر احتجاج کیا اور حکومت کے اس سیاہ قانون کے خلاف نعرہ بازی کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو دن سے برقی مسدود کر کے انوکھے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور یہ 10 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیا شہر میں اچانک احتجاج سے پریشان ہے اور پرامن احتجاج کو بھی ناکام بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔