سی ڈبلیو سی کی قرارداد پر بی جے پی آگ بگولہ

,

   

’’دنیا کی کوئی طاقت سی اے اے پر عمل آوری نہیں روک سکتی‘‘
نئی دہلی ، 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ ’’دنیا کی کوئی طاقت‘‘ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر عمل آوری سے روک نہیں سکتی ہے اور کانگریس پر اس قانون اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کے عمل کے بارے میں دوغلاپن اختیار کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا۔ بی جے پی کا ردعمل کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) میٹنگ کے بعد سامنے آیا۔ یہ اپوزیشن پارٹی کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔ سی ڈبلیو سی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سی اے اے سے دستبرداری اختیار کی جائے اور این پی آر کا عمل فوری طور پر روکا جائے۔ بی جے پی ترجمان نرسمہا راؤ نے کہا کہ سی اے اے پہلے ہی نافذ العمل ہوچکا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس پر عمل آوری کو روک نہیں سکتی۔