شاباش متھو کاٹریلر ’ فلم کے ہٹ ہونے کی امید

   

ممبئی۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان متھالی راج کی زندگی پر مبنی اور تاپسی پنو کی اداکاری والی شاباش موھ کے بنانے والوں نے آنے والی فلم کے ٹریلر کی نقاب کشائی کی ہے، جس میں یہ جھالک دیکھائی گئی ہے کہ کس طرح ایک لڑکی نے گیم کو تبدیل کیا اور اسے جیتنے کے لیے ایک مشعل راہ تیار کی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے ٹوئٹر پر لکھا، جہاں انہوں نے لیجنڈری کرکٹر متھالی راج کی زندگی پر مبنی فلم کے ٹریلر کا لنک شیئر کیا۔دو منٹ سے زیادہ کا ٹریلر متھالی کے بچپن کی کہانی سے شروع ہوتا ہے۔ یہ بعد میں اس طرف بڑھتا ہے کہ اس نے کس طرح کھیلنا شروع کیا، اس کے طرز عمل، کپتان بننے اور کرکٹ جیسے کھیل میں عورت ہونے کی مشکلات کی عکاسی اس فلم میں دکھائی گئی ہے۔تاپسی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاتا ہے: ایسا کھیل کے دکھائیں گے کے کوئی ہماری پہچان کبھی کوئی بھول نہ پائے۔یاد رہے کہ متھالی راج، جو بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 23 سالہ طویل کیریئر کا ریکارڈ توڑنے کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے ونڈے میں 10,000 سے زیادہ رنز بنائے۔یہ فلم لیجنڈری کرکٹر بننے اور دنیا بھر کی اربوں لڑکیوں اور خواتین کے لیے راہ اختیار کرنے کے سفر کی ترجمانی کرتی ہے۔ یہ فلم حال ہی میں سبکدوش ہونے والی ہندوستانی کپتان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔’نظریہ بدلو، کھیل بدل گیا’ کا پیغام ٹریلر میں زبردست مکالموں اور باصلاحیت تاپسی کی جھلکوں کے ساتھ مکمل یقین کے ساتھ متھالی کا کردار ادا کیا جارہا ہے۔یہ فلم جس کی ہدایت کاری سریجیت مکھرجی نے کی ہے اور ویکام 18 اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کی ہے، یہ 15 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ٹریلر کو جس انداز میں پیش کیا گیاہے اس کے بعد ایسا لگتا ہے کہ کرکٹ پر بننے والی ہٹ فلموں کی فہرست میں یہ بھی شامل ہوجائے گی۔