نلگنڈہ، مریال گوڑہ بس ڈپو کا معائنہ، وی سی سجنار کا اعلان
حیدرآباد ۔ 6 نومبر (سیاست نیوز) منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ آر ٹی سی وی سی سجنار نے کہا کہ آر ٹی سی کو نفع بخش ادارے میں تبدیل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے آج آر ٹی سی بس میں حیدرآباد سے سفر کرتے ہوئے نلگنڈہ بس ڈپو پہنچے اور بس ڈپو کا معائنہ کیا۔ بس اسٹانڈس میں سہولتوں کے بارے میں مسافرین سے تبادلہ خیال کیا۔ بس ڈپو میں لگائے گئے اسٹالس کا بھی دورہ کیا۔ اشیاء پر مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ بعدازاں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے مختلف امور کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شادیوں اور دیگر تقاریب یہاں تک کہ سیر و تفریح ،کسانوں کو اناج کی منتقلی کیلئے آر ٹی سی کی بسیں کرایہ پر دی جائیں گی۔ انہوں نے عوام سے ان سہولتوں سے استفادہ کرلینے کا مشورہ دیا۔ سجنار نے کہا کہ بس کی سہولت کیلئے اگر انہیں ٹوئیٹ بھی کیا جاتا ہے تو وہ بس روانہ کردیں گے۔ ریاست کے تمام بس اسٹانڈس پر مسافرین کے تحفظ کیلئے سی سی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کارگو کی خدمات کافی بہتر ہے اور اس سے آر ٹی سی کو آمدنی بھی حاصل ہورہی ہے۔ منیجنگ ڈائرکٹر نے محفوظ سفر کیلئے آر ٹی سی بسوں میں سفر کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔ ن